منگلورو،23 / اگست (ایس او نیوز) پتور میں خود کشی کا ارادہ کرنے والا ویڈیو کلپ عام کرنے کے بعد زہر کھانے والے ایک شخص کو علاج کے لئَے منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے ڈرائیور عبدالنصیر نے ایک ویڈیو پیغام سوشیل میڈیا پر عام کیا کہ اس کو مارا پیٹا گیا ہے اس لئے وہ خود کشی کرنے جا رہا ہے ۔ اس کے بعد اس نے زہر کھا لیا جس سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ فوری طور پر اسے منگلورو کے اسپتال میں اسے منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے ۔